• news

افغانستان میں ڈرون حملہ ، داعش کے 11دہشتگرد ہلاک ، 3گاڑیاں تباہ

کابل (نوائے وقت رپورٹ + آن لائنث+ سنہوا) افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 11 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبہ ننگرہار کے ضلع غلام داگ میں سکیورٹی فورسز نے ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں گیارہ داعش کے دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حملے میں جنگجوئوں کی تین گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔ فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے شرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ایک روز قبل سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں ایک طالبان ملٹری کمانڈر اپنے دو ساتھیو ں کے ہمراہ ہلاک ہو گیا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان ائیر فورسز نے ننگرہار میں فضائی کارروائی کی۔ ذرائع کے مطابق فضائی کارروائی میں طالبان ملٹری کمانڈر ہلاک ہوگیا۔افغان وزارت دفاع کے مطابق طالبان کمانڈر گل محمد دو ساتھیوں سمیت ہلاک ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ طالبان کمانڈر ننگر ہار میں خودکش کارروائی کرتے تھے۔ صوبہ تخار میں جھڑپوں میں 6 طالبان ہلاک ہوگئے، 2 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن