• news

سعودی عرب: ماں کی تدفین کے 4گھنٹے بعد بیٹا بھی چل بسا

ریاض(اے پی پی) سعودی عرب میں اپنی ماں کی تدفین کے 4گھنٹے بعد ہی 60 سالہ بیٹا بھی چل بسا۔ سعودی اخبار کے مطابق ریاض شہر کا مقامی شہری شیخ سلیمان القنیطیر تراویح کے بعد النسیم قبرستان میں اپنی ماں کی تدفین کے بعد گھر پہنچے۔ 4گھنٹے بھی نہ گزرے تھے کہ اچانک بے ہوش ہوکر گرے اورجان جاں آفریں کے حوالے کردی۔

ای پیپر-دی نیشن