• news

پاکستان میں 40 فیصد بچے سکولوں سے باہر ہیں: چیئرپرسن این سی ایچ ڈی

اسلام آباد (آئی این پی ) این سی ایچ ڈی کی چیئر پرسن اور سابق سینیٹر رزینہ عالم خان نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاکے ممالک میں ایک تہائی بچے سکولوں سے باہر ہیں، پاکستان میں 40فیصد بچے سکولوں سے باہر ہیں ان میں لڑکوں کی نسبت لڑکیاں زیادہ شامل ہیں، پرائمری کلاس تک ہم بہترین رسمی تعلیمی نظام بناچکے ، یہ نظام 5کروڑ 70لاکھ ان پڑھ اور64لاکھ سکولوں سے باہررہ جانے والے (10سے14)سال عمر کے بچوں کیلئے کافی نہیں ہے۔ غیر رسمی تعلیم پر اسلام آباد فورم کے تیسرے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے سابق سینیٹر رزینہ عالم خان نے کہا ہے کہ ۔ جنوبی ایشیاکے ممالک میں ایک تہائی بچے سکولوں سے باہر ہیں، اسی طرح تعلیمی مواد سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میں رسمی تعلیمی نظام 5کروڑ 70لاکھ ان پڑھ اور64لاکھ سکولوں سے باہررہ جانے والے بچے جن کی عمر (10سے14)سال ہے کیلئے کافی نہیں لیکن ہم ابھی بھی 90فیصد شرح خواندگی حاصل کرنے میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں،اسلئے ہمیں چاہیے کہ ہم غیر رسمی تعلیم کو متحرک کریں۔

ای پیپر-دی نیشن