• news

واجبات کی عدم ادائیگی‘ الیکشن کمشن نے سینیٹر مرزا محمد آفریدی کو نااہل قرار دیدیا

اسلام آباد( خصوصی نمائندہ ) الیکشن کمیشن نے و اجبات کی عدم ادائیگی کی بنا پرسینیٹر مرزا محمد آفریدی کو نااہل قرار د یدیا،مرزا محمدآفریدی نے 17 لاکھ کچھ ہزار روپے سوشل سیکورٹی کو جمع کرانے تھے جو انہوں نے جمع نہیں کرائے ،تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹر مرزا محمد آفریدی کو نا اہل قرار دیدیا ،انہیں واجبات کی عدم ادائیگی کی بنا پر نااہل قرار دیا گیا، مرزا محمدآفریدی نے 17 لاکھ کچھ ہزار روپے سوشل سیکورٹی کو جمع کرانے تھے جو انہوں نے جمع نہیں کرائے جس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہو ئے مرزا محمد آفریدی کو سینٹ سے نااہل قرار دیا،مرزامحمد آفریدی فاٹا سے سنیٹر تھے۔ علاوہ ازیں ملک بھر میں عام انتخابات 2018 کی تیاریوں کے سلسلے میں الیکشن کمیشن میں ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف امور زیر بحث آئے ۔چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا خان نے پنجاب کے کچھ اضلاع میں ریٹرننگ آفیسرز سیکورٹی اور ٹرانسپورٹ فراہم نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور چیف سیکرٹری سے دو روز میں رپورٹ طلب کر لی ہے ۔الیکشن کمیشن نے اپنے 16 مئی کے مراسلہ میں تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو ہدایت کی تھی کہ تعینات کئے گئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ز اورریٹرننگ آفیسر ز نے اپنا کام شروع کر دیا ہے اور اس سلسلے میں صوبائی حکومتیں انھیں تمام ضروری سہولتیں مہیا کریں تاکہ عام انتخابات 2018 کا انعقاد احسن طریقے سے سرانجام پاسکے ۔جس میں ریٹرننگ آفیسرز کو ٹرنسپورٹ اور سیکورٹی کی فراہمی ، حساس پولنگ سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی (C.C.TV ) کیمرے لگانا ، جنرل الیکشن 2018 سے قبل پولنگ اسٹیشن پر تمام سہولیتں فراہم کرنا اور انتخابی عملے کی کمی کو پورا کرنا شامل تھا۔

ای پیپر-دی نیشن