افغانستان نے بھارت کیخلاف ڈیبیو ٹیسٹ کیلئے 4سپنر شامل کرلئے
لاہور (سپورٹس ڈیسک) افغانستان نے بھارت کے خلاف ڈیبیو ٹیسٹ میچ کیلئے چار سپنرز کو منتخب کرلیا ۔ سولہ رکنی سکواڈ میں سپنر مجیب الرحمان ‘امیر حمزہ ‘راشد خان اور ظہیر خان کوبھی شامل کیا گیا ہے ۔ افغانستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ چودہ جون سے بنگلور میں شروع ہوگا۔ اصغر ستانکزئی کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز اور بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ کیلئے کپتان مقرر کیا گیا ہے ۔ بھارت کیخلاف ٹیسٹ سکواڈ ان کھلاڑیوں پرمشتمل ہے ‘اصغر ستانکزئی کپتان ‘جاوید احمدی ‘احسان اللہ ‘محمد شہزاد وکٹ کیپر ‘مجیب الرحمان ‘ناصر جمال ‘رحمت شاہ ‘حشمت اللہ شہیدی ‘اصفر زازئی ‘محمد نبی ‘راشد خان ‘امیر حمزہ‘سید شیر زاد ‘یامین احمد زئی ‘وفا دار اور ظہیر خان شامل ہیں ۔ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے افغان سکواڈ میں اصغر ستانکزئی کپتان ‘نجیب تارکزئی ‘عثمان غنی ‘محمد شہزاد ‘مجیب الرحمان ‘بجیب اللہ زدران ‘سمیع اللہ شنواری ‘شفیق اللہ ‘درویش رسولی ‘محمد نبی ‘راشد خان ‘گلبدین نائب ‘کریم جنت ‘شرف الدین اشرف ‘شاہ پور زدران اور آفتاب عالم شامل ہیں ۔