میرا کوشادی نہیں چھپانی چاہئے تھی : جرار رضوی
لاہور(کلچرل رپورٹر)سٹارمیکر جرار رضوی نے کہا ہے کہ میرا کو اپنی شادی نہیں چھپانی چاہئے تھی۔ ہرانسان کو اس بات کا حق حاصل ہے کہ وہ جہاں چاہے شادی کرسکتا ہے لیکن جس طرح میرا نے کیا وہ کسی طرح بھی مناسب نہیں ہے۔اگر اس نے دوسری شادی کرنی تھی تو پہلی شادی کا اعلان بھی ہونا چاہئے تھا۔اب نو سال بعد عدالت نے ثابت کردیا ہے کہ میرا عتیق الرحمنٰ کی بیوی ہے لیکن وہ یہ فیصلہ بھی تسلیم کرنے پر تیار نہیں ہے ۔