جسٹس (ر) ناصرالملک کو نگران وزیراعظم نامزد کرنا اچھا سائن ہے : محمد حفیظ
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم حفیظ نے تمام سیاسی پارٹیوں کی جانب سے جسٹس (ر) ناصر الملک کو نگران وزیر اعظم نامزد کرنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے بہت اچھا سائن ہے کہ تمام سیاسی پارٹیوں نے ان کے نام پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں نگران وزیر اعظم ناصر الملک کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے ۔