• news

بلوچستان کی ترقی کیلئے ہر محکمہ کو ذمہ داری سے کام کرنا ہو گا: عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ (آئی این پی) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے ہمیں اپنے وسائل بڑی احتیاط سے خرچ کرنے ہونگے، ہم وسائل کے ضیاع کے ہرگز متحمل نہیں ہوسکتے، اگر ہر محکمہ ذمہ داری کیساتھ اپنے فرائض ادا کرے تو کوئی وجہ نہیں کہ ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل نہ ہوسکیں اور ہمارا صوبہ ترقی نہ کرسکے، ایک منتخب سیاسی حکومت ویژن دے سکتی ہے جس پر عملدرآمد افسران اور ان کے محکموں کی ذمہ داری ہے، ہمیں حکومت چند مہینوں کیلئے ملی، ہماری کوشش رہی کے بہتر انداز میںعوامی مسائل کو حل کرسکیں اور وسائل کے درست استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ ان کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں، کابینہ نے ژوب میرعلی خیل شاہراہ کی ترمیم شدہ پی ایس ڈی پی کی بھی منظوری دیدی۔ وہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں خطاب کر رہے تھے جس میں سرکی روڈ پر دو ٹریفک پولیس اہلکاروں کی شہادت کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا، فالکن پولیس فورس کی بروقت جوابی کارروائی میں دو دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے پر فالکن پولیس فورس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اہلکاروں کیلئے مالی انعام کا اعلان کیا۔

ای پیپر-دی نیشن