ملکی ترقی و استحکام کیلئے محب وطن سیاسی قوتوں کو آگے آنا ہوگا، پیر پگاڑا
کراچی( سٹاف رپورٹر )مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے قائد پیرصبغت اللہ شاہ راشدی اور پیرصدرالدین شاہ راشدی سے سابق وفاقی وزراء حاجی حنیف طیب‘ حامد سعید کاظمی سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری اور متحدہ دینی محاذ جے پو پی کے سربراہ صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر نے ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر جی ڈی اے کے رہنما سید غوث علی شاہ دیگر رہنما بھی موجود تھے ملاقات میں عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سیاسی تعاون اور باہمی مشاورت کے ساتھ مشترکہ سیاسی حکمت عملی اپنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا پیر پگاڑا کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی اور استحکام کے لیے محب وطن سیاسی قوتوں کو آگے آنے کی ضرورت ہے وطن عزیز کا دفاع اس وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔