کونسی قوتیں الیکشن ملتوی کرانا چاہتی ہیں سامنے آنا چاہئے: قمر کائرہ
لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بھرپور طریقے سے الیکشن میں اپناکردارادا کرے گی۔الیکشن کمشن کوبہت سارے اختیارات دیئے گئے اب انہیں اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیناہونگی۔ہم امیدکرتے ہیں کہ نئی انتظامیہ اچھے طریقے سے ا لیکشن کروائے گی۔بات سامنے آنی چاہئے کہ کونسی فورسزہیں جوالیکشن کے عمل میں تعطل پیداکرناچاہتی ہیں۔اپنی حکومت کے باوجودمریم نواز گلہ کیوں کررہی ہیں۔بی بی شہیدتوسخت گرمی کی حالت میں بھٹوصاحب سے ملاقات کیلئے جیل جایاکرتی تھیں۔لاہور میں پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوارمیں افتخارچودھری اورچندمیڈیاہائوسزپی پی کیساتھ فیئرنہیں تھے۔ پیپلزپارٹی اس الیکشن اپنا فعال کردار ادا کرے گی ۔ حکمران تو پروٹوکول میں پیشیاں بھگتا رہے ہیں۔خان صاحب جو نیا پاکستان بنانا چاہتے تھے وہ سب نے دیکھ لیا۔ پی ٹی آئی کہیں دب گئی، عمران خان نے پرانے چہروں پر مبنی نئی جماعت بنا لی۔عمران خان جنہیں کرپٹ کہتے تھے آج وہ سب عمران کے ساتھ ہیں۔خبریں آ رہی ہیں کچھ قوتیں الیکشن کے تعطل کی کوشش میں ہیں ہم الیکشن کا تعطل نہیں ہونے دینگے الیکشن کمشن کے ساتھ کھڑے ہونگے پیپلز مریمنواز کی عزت کرتی ہے مریم نواز اپنے والد کے جلسوں کی وڈیوز دیکھیں نواز شریف بی بی شہید کے خلاف نازیبا گفتگو سے محظوظ ہوتے تھے۔بڑے عہدوں پر رہنے والے ملک کے راز عیاں کرنا شروع کر دیں تو یہ ملک کے خلاف ہے جنرل درانی کے خلاف فوج نے درست قدم اٹھایا ہے۔