قادر مگسی کا آصف زرداری کے مد مقابل نواب شاہ سے الیکشن لڑنے کا اعلا ن
حیدرآباد (نامہ نگار) سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے عام انتخابات میں آصف علی زرداری کا مقابلہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ حیدرآباد پریس کلب یں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر قادر مگسی نے اعلان کیا کہ وہ آنے والے الیکشن میں نواب شاہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے213- سے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف الیکشن لڑیں گے۔ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہاکہ وہ قاسم آباد کے صوبائی حلقے پی ایس62- سے بھی الیکشن لڑیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری سیاست میں بچے ہیں، میرا مقابلہ بلاول سے نہیں بلکہ آصف علی زرداری سے ہے۔