• news

فیصل آباد، ساہیوال، جڑانوالہ: حالات سے دلبرداشتہ لڑکی سمیت 3 نوجوانوں کی خودکشی

فیصل آباد/ ساہیوال/ جڑانوالہ (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) مختلف علاقوں میں حالات سے دلبرداشتہ لڑکی سمیت 3 نوجوانوں نے خودکشی کر لی۔ فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ وریام نگر کے 22 سالہ مزمل حسن سول ہسپتال میں بطور ہیلپر کام کرتا تھا گزشتہ روز اس نے اپنے باپ سے معمولی بات پر جھگڑنے پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں، اس کی حالت غیر ہو گئی اسے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں کی کوشش کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکا۔ جڑانوالہ میں سول ہسپتال میں مددگار کی ڈیوٹی سرانجام دینے والے کاظم نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں جسکے نتیجہ میں اسکی حالت غیر ہو گئی اسکو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال لیجایا گیا یہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔ ساہیوال کے نواحی چک 105۔9 ایل میں ایک شادی شدہ 18سالہ لڑ کی نے پسند کی شادی نہ ہونے پر زہر پی کر خودکشی کر لی۔ اسی چک کے محمد یوسف کی شادی کچھ عرصہ قبل شکیلہ سے ہوئی جو شکیلہ کی پسند کی شادی نہ تھی جس پر روٹھ کے میکے چلے گئی جسے اس کا خاوند یوسف منا کر گھر لے آیا تو شکیلہ کو ناگوار گزرا۔ شکیلہ نے زہر پی لیا جسے بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال لایا گیا مگر وہ دم توڑ گئی۔

ای پیپر-دی نیشن