• news

چارسدہ: میت دفنانے اور مقبرہ بنانے پر دو خاندانوں میں جھگڑا‘ فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق‘ ایک زخمی

چارسدہ (صباح نیوز) میت دفنانے اور مقبرہ تنازعہ پر چچازاد بھائیوں کا خونی جھگڑا، فائرنگ سے آپس میں چار چچا زاد بھائی جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ چارسدہ کے تحصیل تنگی کے علاقہ ہری چند سیفل کلے میں عرصہ سے چچا زاد بھائیوں کے مابین مقبرہ کا تنازعہ چلا آرہا تھا جسے اہل علاقہ نے رفع دفع کیا تھا۔ بدقسمتی سے اسی خاندان کا ایک فرد رحیم اللہ فوت ہو گیا جس کے دفنانے کے مسئلہ پر دوبارہ مقبرہ اور میت دفنانے پر جھگڑا خونی شکل اختیار کر گیا اور فریقین کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جسکے نتیجے میں چار چچا زاد بھائی جن میں سکول ماسٹر حاجی حمید اللہ جان بحق جبکہ انکا بھائی ابراہیم جوکہ اے این پی کا جنرل سیکرٹری بھی ہے‘ شدید زخمی ہو گیا جبکہ دوسری فریق سے دو بھائی مغزاللہ اور اسحاق موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ذیشان پشاور لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔

ای پیپر-دی نیشن