لاہور: 18 لاکھ سے زائد کے ڈاکے، 3 کاریں، 5 موٹر سائیکلیں چوری
لاہور، سمبڑیال (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار) ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات، موبائل فون اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔ ڈیفنس بی میں محمو د کے گھر سے 3 لاکھ 70، سول لائن میں ثاقب کے گھر سے 2 لاکھ 40 ہزار، کاہنہ میں مبشر کے گھر سے 4 لاکھ 60 ہزار، نواں کوٹ کے علاقہ میں یاسر اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ 80 ہزار، ستوکتلہ میں بابر اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ 80 ہزار، ماڈل ٹائون میں شیراز اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ 60 ہزار کی نقدی، زیورات اور قیمتی اشیاء لوٹ لیں جبکہ اقبال ٹائون، لٹن روڈ، اکبری گیٹ، رائیونڈ سٹی، مانگا منڈی سے موٹرسائیکلیں اور گڑھی شاہو، لاری اڈا اور سندر سے گاڑیاں چوری کر لی گئیں۔ علاوہ ازیں سمبڑیال میں 4 ڈاکوئوں نے تاجر ماموں بھانجے محمد اور بدرمنیر کو دکان میں گھس کر یرغمال بنا کر 16 لاکھ 20 ہزار نقدی چھین کر فرارہوگئے۔ مزاحمت پر فائرنگ سے ایک راہگیر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا