حضرت خدیجہؓ اعلیٰ اخلاق و بلند کردار کی مالکہ خاتون تھیں: خادم حسین شرقپوری
فیروزوالہ(نامہ نگار) جمعیت علمائے پاکستان شاہدرہ کے رہنما الحاج صاحبزادہ پیر خادم حسین شرقپوری نے کہا حضرت سیدہ خدیجۃالکبری ؓاعلیٰ اخلاق وبلندکردارکی مالکہ خاتون تھیں ،۔آپ کو رسول کریم کی پہلی بیوی کاشرف ہونے کے ساتھ عورتوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کرنے کی سعادت بھی حاصل ہوئی ۔آپ کا وصال رمضان المبارک کی مقدس ساعتوں میں ہوااورمکہ مکرمہ کی جنت البقیع میں تدفین عمل میں آئی ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جامع مسجد نور شاہدرہ ٹائون میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرمتحدہ مجلس عمل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ سردارمحمد خاں لغاری ،بانی تحریک ختم نبوت الحاج صاحبزادہ پیرعلامہ نصیر احمد قادری اوردیگرعلماء کرام نے بھی خطاب کیا ۔