• news

دھرنے اور پانامہ سے ملکی معیشت پر منفی اثر پڑا: رانا اشرف

رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگی رہنما رانا محمداشرف خاں نے کہا کہ 2013 ء کے مقابلے میں 2018 ء کے موجودہ پانچ سالہ دور میں مسلم لیگ ن کی وجہ سے ملک کی معیشت میں واضح بہتری آئی ہے، دھرنے اورپانا مہ سے ملکی معیشت پر بہت برا اثر پڑا ہے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے عوام کے ووٹوں کا سودا نہیں کیا،لالچ کی ہوتی تو ایٹمی دھماکوں کے بدلے اربوں ڈالر لے سکتے تھے، ملک کو ایٹمی استحکام بخشنے کا سارا کریڈٹ میاں نوازشریف کو جاتا ہے،نواز شریف کی حکمت عملی سے توانائی بحران اور دہشت گردی سے نجات ملی۔

ای پیپر-دی نیشن