خاران ، گھوٹکی ، قصور، شےخوپورہ، ہری پور اور بہاول پور کی حلقہ بندےاں کالعدم قرار 12حلقوں کی حلقہ بندےوں کے خلاف درخواستےں مسترد
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی کے مزےد 6 حلقوں کینئی حلقہ بندےوں کو کالعدم قرار دے دےا ہے جبکہ عدالت نے 12حلقوں کی حلقہ بندےوں کے خلاف درخواستےں مسترد کردی ہےں ۔ عدالت عالےہ نے اپنے فےصلے مےں خاران ، گھوٹکی ، قصور، شےخوپورہ، ہری پور اور بہاول پور کی حلقہ بندےاں کالعدم قرار دی ہےں عدالت عالےہ کے جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بنچ نے سماعت کی ۔ عدالتی کاروائی شروع ہوئی تو عدالت نے 18اضلاع کی حلقہ بندےوں کے حوالے سے محفوظ کےا گےا فےصلہ سناےا عدالتی فےصلے مےں الےکشن کمےشن کی جانب سے ہری پور، بہاول پور، ضلع خاران، گھوٹکی، قصور اور شےخوپورہ کی نئی حلقہ بندےوں کو کالعدم قرار دےتے ہوئے الےکشن کمےشن کوہداےت کی کہ ان اضلاع کی ازسر نو حلقہ بندی کی جائے اور تمام سٹےک ہولڈرز کو اعتماد مےں لےاجائے فاضل جسٹس نے ضلع خانیوال، چینیوٹ، کرم ایجنسی، راجن پور، مانسہرہ، صوابی، جیکب آباد، گوجرانولہ، سیالکوٹ، رحیم یار خان، بنوں اور عمر کوٹ کی حلقہ بندےوں کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں۔ عدالت عالےہ کا بنچ آج بھی حلقہ بندےوں کے حوالے سے مزےد31 درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
حلقہ بندیاں/ کالعدم