• news

چودھری نثار میں بچپنا ہے‘ ان کی شکایات پر کئی بار نوازشریف سے ڈانٹ پڑی: شہبازشریف

راجن پور (ایجنسیاں) وزیراعلی شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ چودھری نثار میں بچپنا ہے‘ انہیں بچے کی طرح منانا پڑتا ہے۔ چودھری نثار علی خان نواز شریف کے دوست اور میرے خلاف ہوتے تھے اور ان کی شکایت کی وجہ سے نواز شریف سے انہیں ڈانٹ بھی پڑتی تھی۔ شہباز شریف نے بتایا کہ چودھری نثار نے 1988ء میں بھی نواز شریف سے انہیں جھاڑ پلوائی تھی‘ انکو بچوں کی طرح منانا پڑتا ہے۔ اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا چودھری نثار اب بھی مان جائیں گے؟ جس پر وزیراعلی پنجاب نے جواب دیا کہ اللہ خیر کرے گا۔
نثار بچپنا

ای پیپر-دی نیشن