• news

قومی،پنجاب، بلوچستان اسمبلیاں مدت پوری کرنے کے بعد آج رات تحلیل ہو جائیں گی

اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی اور صوبہ پنجاب و بلوچستان کی کابینہ آج رات 12 بجے تحلیل ہوجائیگی جس کے بعد ملک میں وفاقی اور ان دونوں صوبوں کی حکومتیں بھی ختم ہوجائیں گی۔ پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں میں پہلی مرتبہ مسلسل دوسری جمہوری حکومت آئینی مدت مکمل کریگی۔ وزیراعظم آج وفاقی کابینہ کا الوادعی اجلاس بلا کر ارکان سے اظہار تہنیت کریں گے۔ وزیراعظم آج اپنے آفس کے افسران اور عملے سے بھی الوداعی ملاقاتیں کریں گے جبکہ وزیراعظم کو چیف ایگزیکٹو آفس سے روانگی پر مسلح افواج کے دستے سلامی دیں گے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وزیراعظم ہا¶س میں نہیں ذاتی رہائش گاہ میں مقیم ہیں اور بلوچستان میں بھی وزرائے اعلیٰ اپنی اپنی کابینہ کے ارکان سے الوداعی ملاقاتوں کے علاوہ اپنے ساتھ کام کرنیوالے افسران سے بھی ملاقاتیں گے۔
وفاقی حکومت

ای پیپر-دی نیشن