چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ آج اصغر خان کیس‘ کل سے 3 جون تک لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرے گا
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس ثاقب نثار آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اصغر خان سمیت مختلف کیسز کی سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ سماعت کرے گا۔ جسٹس گلزار احمد اور جسٹس منظور ملک فل بنچ کا حصہ ہوں گے۔ مقدمات کی سماعت کیلئے کاز لسٹ جاری کردی گئی۔ علاوہ ازیں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین فل بنچ کل اسلام آباد میں اصغر خان کیس کی سماعت کریگا۔
چیف جسٹس/ سماعت