• news

دی اکانومسٹ نے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی فتح کی پیشگوئی کر دی شہبازشریف آئندہ وزیراعظم ہونگے

کراچی (آئی این پی) معروف برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ عام انتخابات2018ءمیں بھی مسلم لیگ (ن) ہی جیتے گی، شہباز شریف ملک کے آئندہ وزیراعظم ہونگے اور پارٹی پر نواز شریف کا اثر و رسوخ برقرار رہے گا، انتخابات کے حوالے سے سیاسی استحکام کو لاحق بڑے خطرات برقرار رہیں گے۔ بدھ کو معروف برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کے انٹیلی جنس یونٹ نے پاکستان کے حوالے سے اپنی نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں ملک میں موجودہ حکومت پر معیشت کے حوالے سے تنقید کے باوجود اپوزیشن جماعتوں کے آگے آنے کی کوئی پیشگوئی نہیں کی ۔ آئی ای یو نے پیشگوئی کی ہے آئندہ عام انتخابات میں سیاسی استحکام کو درپیش بڑے خطرات اسی طرح برقرار رہیں گے ۔ اس بات کی توقع ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب میں اکثریت کے ساتھ دوبارہ منتخب ہو گی اور انتخابات میں فتح حاصل کرے گی۔ مالی خساہ بجٹ میں خامیاں 2018-22ءتک کی میکرو اکنامک کے استحکام کے لئے بڑا خطرہ ہونگے ۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ اگلے پانچ سالے 2018-22ءکے دوران سیاسی استحکام کمزور ہی رہے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سول حکومت ، عسکری قیادت اور عدلیہ کے درمیان تناﺅ کی صورتحال بھی برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔
تجزیاتی رپورٹ

ای پیپر-دی نیشن