بہاولپور 6 ارب روپے کے منصوبوں کا افتتاح‘ عمران رمضان میں بھی جھوٹ بولنے سے باز نہیں آتے : وزیراعلی
لاہور/ بہاولپور/ ٹوبہ ٹیک سنگھ (خصوصی رپورٹر + نامہ نگاران) ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال راجن پور میں سی ٹی سکین مشین اور موبائل ڈائیگنوسٹک یونٹ کا افتتاح کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ایک ارب 20 کروڑ روپے کی لاگت سے سی ٹی سکین مشینیں نصب کی جا رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتال کی تعمیر نو کے منصوبوں کا بھی افتتاح کیا جن پر مجموعی طور پر 24کروڑ 60لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ جنوبی پنجاب کی خدمت ہماری آئندہ انتخابات شفاف اورعوامی امنگوں کے عےن مطابق ہوںگے۔ شہباز شریف نے بہاولپور میں تقریباً 6 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ شہباز شریف نے بہاولپور میں سٹیٹ آف دی آرٹ ای خدمت مرکز کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ای خدمت مرکز میں شہریوں کو ایک ہی چھت تلے مختلف سرکاری محکموں سے متعلق سروسز فراہم کی جارہی ہیں اور ای خدمت مرکز کے قیام کا مقصد گڈگورننس اور سروسز کے معیار کو بہتر بنانا بھی ہے۔ امید ہے شفاف الیکشن ہوں گے اور پاکستان ترقی کرے گا۔ کے پی کے کا بیڑا غرق کرنے والے عمران خان نیازی رمضان شریف میں بھی جھوٹ بولنے سے باز نہیں آتے اور جنہوں نے کے پی کے کے عوام کو سوائے جھوٹے نعروں کے کچھ نہیں دیا۔ 2018ءکے الیکشن میں لوگ عمران خان نیازی کی جھوٹ کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے مسترد کر دیں گے۔ شہبازشریف آج ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کریں گے، وہ صبح دس بجے اپنی آمد کے فوری بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے نوتعمیر شدہ نئے بلاک اور نصب کی گئی جدید سٹی سکین مشین کا افتتاح کریں گے۔
شہبازشریف