انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کرپشن سے نمٹنے میں ناکام ہو گئی : رانا ٹونگا
کولمبو(سپورٹس ڈیسک ) سابق سری لنکن کپتان ارجنا رانا ٹونگا نے کہا ہے کہ آئی سی سی کرپشن سے نمٹنے میں ناکام ہو گی ہے ۔ میچ فکسنگ اور کرپشن آج کل عروج پر پہنچ گئی ہے ۔ الزامات کی تحقیقات ہونی چاہئے ۔ معمول کے مطابق چھوٹی مچھلیوں کو پکڑ کر بڑی کو چھوڑ دیا جا تا ہے ۔ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے بہت مایوس کیا ہے ۔ اگر کوئی یہ نہیں دیکھ سکتا کہ سری لنکا میںکیا ہو رہاہے تواسے کرکٹ کے معاملات سے الگ ہوجا نا چاہئے ۔