گلگت بلتستان میں بھارت کے احتجاج کو مسترد کرتے ہوئے متفقہ مذمتی قرارداد منظور
گلگت (معراج عالم/ دی نیشن) گلگت بلتستان اسمبلی نے بھارت کے گلگت بلتستان آرڈر 2018ء پر بھارت کے احتجاج کو مسترد کرتے ہوئے متفقہ طور پر مذمتی قرارداد منظور کی ہے۔ مذمتی قرارداد میں مودی اور انتہاپسند ہندو لیڈروں کی رائے زنی کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے توجہ ہٹانے کی مذموم سازش قرار دیا ہے۔ گلگت بلتستان کے ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان نے کہا ہے کہ بھارت نے احتجاج کے ذریعے دنیا کوگمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔