• news

شفیق آباد: گھریلو جھگڑے، 63 سالہ شخص نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی

لاہور(سٹاف رپورٹر+ نمائندگان) شفیق آباد کے علاقہ میں 63 سالہ شخص نے گھریلو جھگڑے پر خودسوزی کرلی۔ حنیف بیروزگاری کی وجہ سے شدید پریشان تھا جس کی وجہ سے اکثر گھر میں جھگڑا رہتا تھا۔ گزشتہ روز اس نے مبینہ طور پر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگالی۔ اسکی چیخوں کی آواز سن کر اہل محلہ اور گھر والوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن اس دوران حنیف جھلسنے کے باعث دم توڑ چکا تھا۔ دریں اثنا دیگر شہروں میں حالات سے دلبرداشتہ 2 خواتین سمیت 3 افراد نے زندگی ختم کرلی۔ فیصل آباد میں 27 سالہ خالدہ بی بی نے گھر والوں سے جھگڑے کے بعد گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں۔اوکاڑہ میں عتیق نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی جبکہ واں بھچراں کی شادی شدہ خاتون صفیہ بی بی زہریلی گولیاں کھا لیں ۔

ای پیپر-دی نیشن