• news

سعودی عرب: غیر مسلموں کومساجد میں آنے کی اجازت دے دی گئی

ریاض(اے پی پی) سعودی ایوان شاہی کے مشیر اور ممتاز عالم دین ڈاکٹر عبداللہ المطلق نے کہا ہے کہ غیر مسلم مساجد میں آجاسکتے ہیں۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایوان شاہی کے مشیر اور ممتاز عالم دین نے کہا رسولﷺؐ مسجد نبوی شریف میں غیر مسلموں کی میزبانی کیا کرتے تھے اور نجران کے عیسائیوں کے لئے مسجد نبوی میں باقاعدہ خیمہ نصب کرایا گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ غیر مسلم مساجد میں آجاسکتے ہیں اور مساجد کی اصلاح و مرمت کا کام بھی غیر مسلموں سے لیا جاسکتا ہے، بہتر ہے کہ مسلم ہنر مندوں کو ترجیح دی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن