بھارتی پنجاب:سابق کونسلر نے والدین کے کینیڈا شفٹ ہونے پر خودکشی کر لی فیس بک پر براہ راست منظر دکھا دیا
لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست پنجاب کے شہر بھگواڑہ میں سابق کونسلر نے اپنے والدین کے کینیڈا شفٹ ہونے پر گھر میں اکیلے پن سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی اور یہ منظر اپنے فیس بک پر لائیو کے ذریعے دوستوں رشتہ داروں کو بھی دکھا دیا۔ 30 سالہ سندیپ سنگھ عرف سینڈی کو بچانے کے لئے جب دوست اس کے گھر کی طرف دوڑے تو وہ ریوالور کا ٹریگر کنپٹی کی طرف دبا چکا تھا۔