سعودی شہزادے کی کابینہ اجلاس میں شرکت، ارکان کا پرتپاک استقبال
ریاض (این این آئی ) سعودی شہزادے محمد بن سلمان نے گزشتہ روز کابینہ کے اجلاس میں شرکت کی۔ عرب ٹی وی کے مطابق سعودی محل پر ہونے والے حملوں کے بعد سے ان کی صحت اور تندرستی کے حوالے سے میڈیا میں مختلف قسم کی چہ میگوئیوں کا سلسلہ جاری تھا۔ ذرائع کے مطابق شہزادے کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔نے اقتصادی و ترقیاتی امور کونسل کے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ کابینہ کے اراکین نے انہیں گرم جوشی سے خوش آمدید کہا اور ان کی درازی صحت کیلئے دعا بھی کی۔ قبل ازیں اس قسم کی خبریں میڈیا میں گردش کر رہی تھیں کہ وہ گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔ لیکن اجلاس کے دوران ان کی تصاویر دیکھنے سے اس قسم کی کوئی بات ثابت نہیں ہوتی کہ وہ بیمار یا زخمی ہیں۔