خشک سالی، بلوچستان حکومت کا بادلوں پر سپرے کر کے مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ
کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان حکومت نے صوبے کے کچھ اضلاع میں خشک سالی کے پیش نظر بادلوں پر سپرے کر کے مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ کرلیا۔ ابتدائی طور پر اس منصوبے کے تحت گوادر کے 10 ہزار کلومیٹر کے علاقے کی ضروریات پوری کی جائیں گی جہاں پانی ذخیرہ کرنے کے 4 ڈیم موجود ہیں۔اجلاس میں متعلقہ عہدیداران نے بتایا کہ اس سلسلے میں روسی کمپنی کلائمیٹ گلوبل کنٹرول ٹریڈنگ کے ساتھ معاہدہ کیا جاچکا ہے، جو صوبے کے قحط زدہ علاقوں میں بادلوں پر سپرے کر کے مصنوعی بارش برسانے میں صوبائی حکومت کی معاونت کرے گی۔