• news

پاکستان کے دسویں وزیراعظم سے انصاف مانگ رہی ہوں ‘قوم کی بیٹی عافیہ کو واپس لایا جائے: فوزیہ صدیقی

کراچی(آئی این پی)ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان ناصرالملک کو نگران وزیراعظم نامزد ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں پاکستان کے ’’دسویں وزیراعظم‘‘ سے عافیہ کیلئے انصاف کی مانگ رہی ہوں۔ اس اپیل کے ساتھ پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کا مطالبہ ہے کہ قوم کی بیٹی کو وطن واپس لایا جائے۔ عافیہ موومنٹ میڈیا انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاکہ عافیہ کو میرظفراللہ خان جمالی کے دور میں کراچی سے اغواء کیا گیا تھا جس کے بعد چوہدری شجاعت حسین، شوکت عزیز، محمد میاں سومرو(نگران وزیراعظم) یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، میرہزارخان کھوسو (نگران وزیراعظم) میاں محمد نوازشریف ، شاہد خاقان عباسی کے بعد آپ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دسویں وزیراعظم ہیں جن سے میں عافیہ کیلئے انصاف کی اپیل کررہی ہوں۔ امید ہے آپ قوم کو عافیہ کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کا تحفہ دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن