زیادتی اور کرپشن کے الزامات امریکی ریاست میسوری کے گورنر مستعفی
جیفرسن (صباح نیوز+اے ایف پی)زیادتی اور انتخابی فنڈز میں کرپشن کے الزامات پرامریکی ریاست میسوری کے گورنر مستعفی ہوگئے ۔امریکی میڈیا کے مطابق میسوری کے گورنرایرک گریٹینز نے خود پر زیادتی اور انتخابی فنڈز میں کرپشن کے الزامات کی باقاعدہ تحقیقات پراستعفیٰ دیا۔ حکمران جماعت ری پبلکن سے تعلق رکھنے والے گورنر نے ایک پریس کانفرنس میں اپنے استعفے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، بے بنیاد الزامات لگاکر ان کی اور ان کے خاندان کی عزت دائو پر لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔