• news

بچیانہ، رینالہ، سرگودھا: شادی شدہ سمیت تین خواتین سے زیادتی

بچیانہ، رینالہ خورد، سرگودھا (نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مختلف واقعات میں شادی شدہ سمیت 3 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا گیا۔ نواحی گائوں چک نمبر562گ ب کے محنت کش قاسم علی اہل خانہ کے ساتھ گھر میں سویا ہوا تھا دیہہ ہذا کے چار اوباش عمرفاروق عرف گوشی، دلشاد علی، صابر حسین اور محمد رمضان نے قاسم علی کی 15سالہ بیٹی مقدس بی بی کو گھر سے اٹھا کر قریبی فصلوں میں لے گئے، باری باری زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ لڑکی کی حالت غیر ہونے پر اسے فصلوں میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ لنڈیانوالہ نے اجتماعی زیادتی کا شکار ہونیو الی مقدس بی بی کی والدہ فاطمہ بی بی زوجہ قاسم علی کی مدعیت میں چاروں ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے خلاف مقدمہ نمبری 212/18زیر دفعہ376ت پ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔ چک سیدا میں تین افراد خرم شہزاد وغیرہ نے کینز بی بی کو اغوا کرکے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ رینالہ خورد کے نواحی گائوں کماں میں عبدالغفور کی بیوی شیماں بی بی 8 بجے رات مکئی کا بیج لینے خالد کمیانہ کے گھر گئی جہاں ملزم ذوالفقار علی کمیانہ موجود تھا جس نے خاتون کو زبردستی پکڑ کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہوگیا۔

ای پیپر-دی نیشن