او ایل ایکس کی کار فرسٹ کے ساتھ سرمایہ کاری گیم چینجر ثابت ہوگی: بلال باجوہ
لاہور(پ ر)اوایل ایکس نے CarFirstکے ساتھ سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پاکستان میں انقلابی طریقے سے گاڑیوں کا کاروبار کیا جاسکے۔ OLXملک میں گاڑیوں کی خرید وفروخت کے لیے سب سے بہترین تجربہ فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔OLX سب سے بڑی آٹو انونٹری آن لائن کا مجموعہ اور CarFirstکی ہیسل فری کار ٹریڈنگ سروسز خریداروں،سیلرزاور ڈیلرز کو انڈسٹری لیڈنگ پراڈکٹ اور سروسز فراہم کرے گا۔ اس موقع پراوایل ایکس پاکستان کے سی ای او بلال باجوہ نے کہا کہ ’’اوایل ایکس نے پاکستان کی سب سے بڑی بائیرز،سیلرز اور ہر ماہ 150,000سے زائد کاروں کی فہرست بنانے کے ساتھ ساتھ آٹو موبائل سیکٹر میں بزنس کمیوینٹی کو تخلیق کیا ہے۔ CarFirstنے یوزرز کو بااختیار بنانے کے لیے ایک زبردست کاروباری اقدام کیا ہے کارفرسٹ کے شریک بانی راجا مراد خان نے کہا کہ او ایل ایکس کے ساتھ نئی انویسٹمنٹ درست وقت پر ہمارے آپریشنز کو بڑھانے کے لیے کئی گئی ہے۔