حکومت نے دشمنوں سے بھی بڑھ کر کیا‘ نجات پر شکرانے کے نقل ادا کئے جائیں : عمران خان
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + آن لائن) عمران خان نے حکومتی مدت پوری ہونے پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم شکرانے کے نوافل ادا کرے۔ پاکستان کی تاریخ میں اتنی نااہل اور کرپٹ حکومت کبھی نہیں آئی۔ اس حکومت نے پاکستان کے ساتھ دشمنوں سے بھی بڑھ کر کیا۔ پانچ سال میں پاکستان کا قرضہ 13000 ارب سے 27 ہزار ارب تک پہنچا دیا۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ یہ پیسہ کہاں گیا اور کس پر خرچ ہوا۔ اس نااہل اور کرپٹ حکومت سے نجات پر شکر ادا کیا جائے۔ ملکی تاریخ میں طویل تاریک اور سیاہ رات کا خاتمہ ہو رہا ہے۔ علاوہ ازیں عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے۔ عمران خان لاہور میں قیام کے دوران بعض سیاسی مصروفیات کے ساتھ ساتھ شوکت خانم ہسپتال میں افطار ڈنر پارٹی میں شرکت کرینگے۔
عمران / لاہور