سپریم کورٹ: مشرف کی نااہلی کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر ‘شناختی کارڈ بلاک کرنے کیلئے چند ماہ قبل لکھا گیا خط حکومت نے واپس بھی لے لیا: ذرائع
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر پرویزمشرف کی تاحیات نااہلی کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی چیف جسٹس ثاقب نثار نے پرویز مشرف کی اپیل پر سماعت کیلئے بنچ تشکیل دیدیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سات جون کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے پرویز مشرف اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیئے۔ علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق حکومت نے سابق صدر پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کیلئے چند ماہ قبل خط نادرا کو لکھا تھا جو بعد میں حکومت نے واپس بھی لے لیا تھا خط پرویز مشرف کی وطن واپسی کی یقین دہانی پر واپس لیا گیا گزشتہ روز حکومت کی جانب سے نادرا کو کوئی خط نہیں لکھا گیا۔
مشرف