• news

انتخابات بڑا امتحان‘ جیالے کمر کس لیں‘ بلاول : لاڑکانہ سے ٹکٹ کیلئے پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پیپلزپارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں ہوا۔ ترجمان پی پی کے مطابق پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند امیدواران سے انٹرویوز کا آخری مرحلہ ہے۔ لاڑکانہ ڈویژن کی آٹھ قومی اور 17 صوبائی سیٹوں کیلئے امیدواران کا انٹرویو کیا گیا۔ 5 ڈویژنز کے انٹرویوز مکمل کر لئے۔ بلاول بھٹو زرداری بھی پارلیمانی بورڈ کے آگے بطور امیدوار پیش ہوئے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ لاڑکانہ کے حلقہ ون کیلئے امیدوار ہوں۔ لاڑکانہ حلقہ ون سے بینظیر بھٹو بھاری اکثریت سے کامیاب ہوتی رہیں۔ عام انتخابات جیالوں کیلئے بڑا امتحان ہے۔ کارکنان پارٹی امیدواروں کی بھرپور کامیابی کیلئے کمر کس لیں۔
بلاول

ای پیپر-دی نیشن