شہباز شریف کو بچپنے اور سنجیدہ عمل میں فرق کا احساس نہیں: نثار
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چودھری نثار علی خان کہتے ہیں کہ حیرت کی بات ہے کہ شہباز شریف کو بچپنے اور سنجیدہ عمل میں فرق کا احساس ہی نہیں۔ چودھری نثار نے ایک بیان میں کہا کہ بچپنا وہ عمل ہے جو ان کی پارٹی قیادت اس وقت روا رکھے ہوئے ہے اور غیر سنجیدگی یہ ہے کہ بطور پارٹی صدر وہ اس کے مداوے کے لئے کچھ نہیں کر پا رہے۔ شہباز شریف کو مشورہ ہے کہ وہ 30 سال پرانی باتوں کا تذکرہ کرنے کے بجائے موجودہ گھمبیر اور مشکل صورتحال سے نکلنے پر توانائیاں خرچ کریں۔ واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ چودھری نثار اور شہباز شریف کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آئے ہیں اس سے قبل چودھری نثار کو مسلم لیگ (ن) میں شہباز شریف کا قریبی ساتھی تصور کیا جاتا تھا۔
نثار