• news

ای سی سی اجلاس، فاٹا اور پاٹا کو 5 برس کیلئے ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیدیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فاٹا اور پاٹا کو آئندہ 5 سال کیلئے ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیدیا۔ فاٹا اور پاٹا کے کاروباری افراد کو انکم ٹیکس سے چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فاٹا اور پاٹا کے مکینوں کو 5 سال تک سیلز ٹیکس کی بھی مکمل چھوٹ ہو گی۔ فاٹا اور پاٹا کو بجلی کے بل پر عائد سیلز ٹیکس سے بھی استثنیٰ مل گیا۔ رہائشیوں کو 5 سال تک نان کسٹم گاڑیاں استعمال کرنے کی اجازت مل گئی۔ پانچ سال بعد گاڑیوں کی رجسٹریشن کرانا لازم قرار دیدیا۔ فاٹا اور پاٹا کے عوام کیلئے ودہولڈنگ ٹیکس کی چھوٹ دیدی گئی۔ نئے کارخانے لگانے کیلئے ای سی سی سے ٹیکس استثنیٰ کا سرٹیفکیٹ لینا ہو گا۔ نیلم جہلم منصوبے کے فعال ہونے پر بجلی بلوں پر عائد سرچارج ختم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
ای سی سی

ای پیپر-دی نیشن