• news

دہشت گردی کا خطرہ‘ ورلڈ کپ میں فرانس میں ’ فین زونر ‘ بنیں گے

پیرس(سپورٹس ڈیسک) دہشت گردی کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے فرانس میں رواں برس بھی ورلڈ کپ میں عوامی مقامات پر بڑی سکرینز پر فٹبال میچز دکھانے کا انتظام نہیں ہوگا اس کی بجائے یورو 2016کی مشق کو سامنے رکھتے ہوئے مخصوص ’ فین زونز ‘ بنائے جائیں گے۔ورلڈ کپ کے دوران فرانس میں عوامی مقامات پر بڑی سکرینوں پر میچز دکھانے کا اہتمام کرنے کی قطعی ممانعت ہوگی۔

فرانس میں ماضی قریب میں عوامی مقامات پر دہشت گردی کے کئی بڑے واقعات رونما ہوچکے ہیں، جس کے بعد تمام اہم مقامات پر اب سکیورٹی کے اضافی اقدامات کرنا پڑتے ہیں۔موجودہ حالات میں دہشت گردی کی دھمکیوں کے پیش نظر سکیورٹی کا وہی طریقہ کار استعمال کیا جائےگا جو اس سے قبل یورو 2016 چیمپئن شپ کے دوران اپنایاگیا تھا، سکیورٹی آفیشلز بھی اسی مستعدی کا مظاہرہ کریں گے اور ان کی تعداد بھی اسی مناسبت سے رکھی جائے گی۔واضح رہے کہ فرانس میں دو برس قبل منعقدہ یورو فٹبال چیمپئن شپ کے موقع پر ان شائقین کیلئے جو میچز بڑی سکرینز پر دیکھنے کی خواہش رکھتے تھے ، ان کیلئے 10 منظور شدہ ’ فین زونز‘ بنائے گئے تھے، جہاں پر سکیورٹی کے بھرپور اقدامات کیے گئے تھے۔
، شائقین کیلئے میچز دکھائے جانے والے مخصوص مقامات پر سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد موجود رہے گی۔ورلڈ کپ 14 جون سے 15 جولائی تک روس میں منعقد ہوگا،2015 سے فرانس میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں اب تک 246 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن