• news

15واںروزہ:پھل، سبزی کی قیمتوں میں بدستور اضافہ، انتظامیہ کنٹرول کرنے میں ناکام

لاہور(کامرس رپورٹر) 15ویں روزے کو بھی اشیا خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ، دکانداروں نے پھل، سبزیاں من مانے ریٹ پر فروخت کیں اور مارکیٹ کمیٹی کی ریٹ لسٹ نظرانداز کر دی۔ انتظامیہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی۔ دکانداروں نے ریٹ لسٹ میں درج قیمتوں سے 60 روپے سے بھی زائد میں سبزیاں اورپھل فروخت کئے ۔علامہ اقبال ٹائون ،جوہر ٹائون،ایجوکیشن ٹائون،گارڈن ٹائون، فیصل ٹائون،سمن آباد، اچھرہ، مزنگ، مغلپورہ،گڑھی شاہو،کریم پارک ،امین پارک ، اندرون شہر سمیت دیگر علاقوںمیں ایک کلولیموں دیسی کی سرکا ری قیمت 123 روپے مقرر ہے لیکن دکانداروں نے 190روپے کلو میں فروخت کئے۔اسی طرح آلو نیاکچا چھلکا کے سرکاری نرخ23روپے ہیں لیکن اسے 29روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے ،پیاز20روپے کی بجائے بدستور 28روپے، ٹماٹر16روپے کی بجائے 25روپے،لہسن دیسی 74روپے کی بجائے بدستور 110روپے،لہسن چائنہ 106روپے کی بجائے140 روپے، ادرک تھائی لینڈ 116روپے کی بجائے175روپے، ادرک چائنہ 156روپے کی بجائے220 روپے، بینگن 27روپے کی بجائے32روپے،کھیرا دیسی 27روپے کی بجائے35روپے،کھیرا فارمی 20روپے کی بجائے 25روپے،پالک16روپے کی بجائے 23روپے، ٹینڈے دیسی 45کی بجائے 50روپے، ،پھلیاں58روپے کی بجائے85روپے، پھول گوبھی 51روپے کی بجائے 60 روپے،گھیاکدو 20کی بجائے27روپے، سبز مرچ 58روپے کی بجائے100روپے،شملہ مرچ 27روپے کی بجائے40روپے، بھنڈی33روپے کی بجائے50روپے،مٹر106روپے کی بجائے160روپے میں فروخت کئے گئے ۔ پھلوں میں ایک کلو سیب کالا کولو186روپے کی بجائے260روپے،سیب سفید 96روپے کی بجائے150روپے،خربوزہ 47روپے کلو کی بجائے60روپے،کیلا اول درجہ111روپے کی بجائے200روپے،ایک کلو خوبانی سفید 172روپے کی بجائے 230 روپے،آڑو85روپے کی بجائے150روپے،کھجور ایرانی کھلی172روپے کی بجائے 240روپے،کھجور اصیل کھلی 146روپے کی بجائے220روپے،گرما 74روپے فی کلو کی بجائے 76روپے،آم سندھڑی 141روپے کی بجائے 160روپے،فالسہ 146روپے کی بجائے165روپے، آلو بخارا 306روپے کی بجائے400روپے اورایک کلو انگور 141روپے کی بجائے 220روپے تک فروخت کئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن