کرپشن کیس میں ضمانت خارج ہونے پر2ملزم سندھ ہائیکورٹ سے گرفتار، کمشنر سمیت سابق سیکرٹری لینڈ فرار ہو گئے: ترجمان
کراچی ( نوائے وقت رپورٹ) سندھ ہائی کورٹ میں ضمانت منسوخ ہونے پر 2ملزمان گرفتار کر لئے گئے جبکہ باقی فرار ہو گئے۔ ترجمان نیب کے مطابق بے نظیر آباد کے کمشنر احاطہ عدالت سے فرار ہو گئے۔ سابق سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن غلام مصطفی بھی کمرہ عدالت سے فرار ہو گئے۔ غلام مصطفی پر صنعتی زمین کمرشل میں تبدیل کرنے کا الزام ہے۔