پرویز خٹک کا الیکشن کمشن کو خط، فاٹا میں صوبائی انتخابات کا طریق کار وضع کرنیکا مطالبہ
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے الیکشن کمشن کو خط میں فاٹا میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کا طریق کار وضع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا صوبائی اسمبلی میں تاخیر سے مسائل پیدا ہوں گے۔ فاٹا انتخابات نہ ہونے سے صوبائی حکومت پر الزامات لگیں گے کہ وہ فاٹا انتخابات پر اثرانداز ہو رہی ہے۔