• news

ساہیوال، کمالیہ: کمسن لڑکے اور لڑکی سے زیادتی

ساہیوال/کمالیہ/جکھڑ (نامہ نگاران) مختلف علاقوں میں کمسن لڑکے اور لڑکی سے اوباشوں کی زیادتی، ساہیوالی کے نواحی چک 64جی ڈی میں ملزم لطیف نے اپنے ایک ساتھی کی مدد سے محمد نواز کی بیٹی (ع) کو جو کہ کھیتوں کو جا رہی تھی پکڑ کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ کمالیہ، جکھڑ کے نواحی گاؤں 732گ ب کے ارشاد نے پولیس کو بتایا کہ ملزم دتہ نے اپنے ساتھیوں سمیت اس کے بھانجے کو زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ صدر نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن