• news

چیئرمین پیمرا کی تقرری کا معاملہ چیف جسٹس کے نوٹس میں لایا جائے: جسٹس فیصل عر ب

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ نے میڈیا کمیشن کیس کی سماعت کر تے ہوئے چیئرمین پیمرا کی تقرری کا معاملہ چیف جسٹس کے نوٹس میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی ہے، میڈیا کمیشن کیس کی سماعت جسٹس فیصل عرب اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی، دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا وقار نے عدالت کو بتایا کہ کابینہ نے پیمراقانون میں ترمیم کی منظوری دے کر معاملہ پارلیمنٹ کو بھیج دیا ہے،چیئرمین پیمرا کی تقرری کا عمل مکمل ہوگیاہے، الیکشن کمشن نے چیئرمین کی تقرری پر نوٹس لیا ہے، جسٹس فیصل عرب نے ہدایت کی کہ چیئرمین پیمرا کی تقرری کا معاملہ چیف جسٹس آف پاکستان کے نوٹس میں لے کر آئیںجبکہ میڈیا کمشن کیس کی سماعت عید الفطر کے بعد تک ملتوی کردی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن