• news

تھر میں بچوں کی ہلا کتوں کا سلسلہ جاری مزید3 پھول مرجھا گئے

مٹھی (نامہ نگار) تھر میں بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور کل بھی سول ہسپتال مٹھی میں دوران علاج مزید تین معصوم بچے انتقال کر گئے ان میں کاجل دختر آچارمل عمر تین دن,اسماعیل کی دو دنوں کی بچی اور 15 دنوں کا چندر ولد آسن بھی شامل ہیں اور اس طرح ماہ مئی کے دوران فوت ہونے والے بچوں کی تعداد 33 ہو گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن