• news

تنقید بلاجواز‘ اسمبلی سے صرف پرفارمنس سرٹیفکیٹ ملا ہے: شرجیل میمن سوشل میڈیا پر برس پڑے

کراچی (اے این این )سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن سوشل میڈیا پر برس پڑے ، کہا کہ انہیں صرف پرفارمنس سرٹیفکیٹ ملا ہے، سوشل میڈیا پر بلاجواز تنقید ہورہی ہے۔ محکمہ اطلات سندھ میں پونے چھ ارب روپے کرپشن کی سماعت میں پیشی کے موقع پر شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے غیر رسمی بات چیت میں کہا مجھے اسمبلی کی طرف سے صرف پرفارمنس ایوارڈ دیا گیا تھا جوکہ دوسرے ممبران کو بھی ملا جبکہ مجھے کوئی خاص ایوارڈ نہیں ملا۔ جس کے پاس اقامہ ہے وہ خود اپنا دفاع کرینگے، ہر کیس کی اپنی نوعیت ہوتی ہے، میرے پاس کوئی اقامہ نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن