بھارت: زیادتی کے واقعات میں شرمناک اضافہ 2016ء میں ہر روز 106خواتین نشانہ بنیں
اسلام آباد (عبداللہ شاد) بھارت کے نیشنل کرائمز ریکارڈ بیورو کے مطابق بھارت میں خواتین شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں اور ان کے خلاف زیادتی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ 2016 میں بھارت میں اوسطاً فی دن زیادتی کے 106 واقعات ریکارڈ کیے گئے۔
جبکہ اس کے بعد ان واقعات کی روک تھام کی بجائے ان میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ بیورو کے مطابق 2015 کے مقابلے میں 2016 میں کم سن لڑکیوں کے خلاف جنسی جرائم کے واقعات میں 82 فیصد اضافہ ہوا۔ بھارتی ماہرین کے مطابق ہندوستان میں خواتین کے خلاف جرائم اس قدر بڑھ چکے ہیں کہ بھارتی وزیراعظم مودی کو ’’بیٹی بچائو‘‘ کے نام سے ایک مہم شروع کرنا پڑی، اگرچہ اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ بھارت میں رہنے والے تقریباً 65 کروڑ خواتین کا جذباتی، جسمانی، اخلاقی استحصال کسی نہ کسی طور جاری ہے۔ اسی وجہ سے مختلف حلقوں کی جانب سے دہلی کو’’ریپ کیپیٹل‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔