آشٹن میں افطار پارٹی، آنحضورؐ کی سیرت پر عمل کریں تو دہشتگردی ہوگی نہ اقوام میں بدامنی: پیر مقصود مدنی
آشٹن (نمائندہ خصوصی)آشٹن کی کاروباری،سماجی و کمیونٹی شخصیت امجد حسین کی رہائشگاہ پر افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ ادارہ نورالاسلام فیصل آباد کے بانی پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے کہا کہ جب ہم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت سنت اور بتائے ہوئے احکامات پر عمل کریں گے تو دہشتگردی ہو گی نہ ہی عالم اقوام میں بد امنی ۔ اشفاق وارثی،حاجی عبدالقیوم، حاجی ظفر ،محمد ندیم ارشاد، چوہدری مطلوب حسین،چوہدری صنوبر ، حاجی عثمان اور دیگر بھی موجود تھے۔، حاجی چوہدری لال ،ظفر، تیمور، محمد حسین عثمان فرزند مدنی،عدنان حسین،ندیم ،مشتاق وارثی، چوہدری محمد عارف،ثاقب راجہ، اعتزاز احسن نے بھی شرکت کی۔