• news

کوکاکولا کے تعاون سے کشف کے پسرور ووکیشنل مرکز میں 300 خواتین کی تربیت مکمل

لاہور( پ ر)کشف فاؤنڈیشن اور کوکاکولا کے تعاون سے چلنے والے پروجیکٹ ورلڈ اکنامک امپاورمنٹ پروگرام کے اشتراک سے 300 خواتین طالب علموں نے پسرور ووکیشنل ٹریننگ سینٹر سے تربیت مکمل کرلی ہے۔ تربیت میں خواتین کے لئے فٹبال کی سلائی جیسے غیرروایتی کام پر توجہ دی جاتی ہے۔ تقریب میں تربیت مکمل کرنے والی تمام طالبات، کشف فاؤنڈیشن کی منیجنگ ڈائریکٹر روشانہ ظفر اور کوکا۔کولا پاکستان کے ڈائریکٹر پبلک افیئرز اینڈ کمیونیکیشنز فہد قادر نے شرکت کی۔ تقریب میں فہد قادر نے کہاکہ "پاکستان بھر میں کم آمدن کے حامل گھرانوں کی خواتین کی ضروریات پوری کرنے اور ان کی آمدن بڑھانے کے لئے کوکا۔کولا نے کشف فاؤنڈیشن کے ساتھ پہلی بار سال 2011 اشتراک کرکے مائیکروفنانس پروجیکٹ کی بنیاد رکھی ، روشانہ ظفر نے کہا کہ "گزشتہ سات سالوں سے جاری اس اشتراک نے بھاری سرمایہ کاری کوجنم دیا ہے تربیتی پروگرام میں فٹبال کی سلائی سیکھنے والی 50 فیصد خواتین کو آرڈر موصول ہونا بھی شروع ہوگئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن