سٹاک مارکیٹ میں تیزی ،57 ارب کی سرمایہ کاری
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میںتیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس300.16پوائنٹس کے اضافے سے 42846.64 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں57 ارب97 کروڑ41 لاکھ 82ہزار 112 روپے کا اضافہ رونماء ہوا تاہم تجارتی حجم میں 2ارب56کروڑ90 لاکھ90 ہزار42 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میںبھی 88 لاکھ93ہزار410 حصص کااضافہ ہوا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کوسرمایہ کاری میںمثبت رجحان رہا جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس300.16 پوائنٹس کے اضافے سے42600،42700اور42800کی تین بالائی نفسیاتی حدیں عبورکرتے 42846.64 پوائنٹس پربندہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس میں185.44پوائنٹس کی تیزی سے21021.08پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں202.58 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں546.17پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 171.62 پوائنٹس کے اضافے سے15736.51 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس326.78 پوائنٹس کی تیزی سے 20891.70 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 138.82 پوائنٹس کے اضافے سے 21382.03 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 352 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے190کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 139کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر14کروڑ 26لاکھ 23ہزار 760حصص کا کاروبار ہوا ۔جس کا تجارتی حجم7 ارب 92کروڑ 35لاکھ 70ہزار 269روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 88کھرب 55ارب 46کروڑ 93لاکھ 56ہزار 925روپے سے بڑھ کر89کھرب13ارب44کروڑ35لاکھ39ہزار37روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں125کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور4کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ4 کروڑ 24لاکھ 45ہزار 500حصص کا کاروبار ہوا۔